دیامرمیں کورونا کے پہلے3کیس سامنے آگئے، تینوں افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سےہے

14 اپریل, 2020 00:59

شیعت نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بھی کورونا وائرس کےپہلے تین کیسز سامنے آگئے ہیں ۔کورونا وائرس میں مبتلا تینوں افراد کا تعلق بھی تبلیغی جماعت سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جب مسلم حکمران سرزمین وحی پرنائٹ کلب اور جواخانےکھولیں گےتو عذاب تو آئےگا، پیر اعجاز ہاشمی

محکمہ صحت کے مطابق چلاس گوہر آباد سے تعلق رکھنے والےیہ تینوں افراد حالیہ دنوں قصور اور راجن پور سے آئے ہیں جو تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی عالمی وبامیں کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے ،علامہ رضی جعفرنقوی

دوسری جانب پیر کے روز جی بی سے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق دیامر اور تین کا استور سے ہے۔جن کے بارے میں بھی شبہ ظاہرکیا جا رہاہے کہ ان کا تعلق بھی تبلیغی جماعت سے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی اداروں نے کشمیر و فلسطین پر ہونے والے مظالم کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا، آغا حامد موسوی

واضح رہے سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی تبلیغی جماعت کے افراد کا کورونا وائرس میں تیزی کے ساتھ مبتلا ہونا باعث تشویش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں مقیم813 میں سے 739زائرین کورونا وائرس سے کلیئرقرار، گھرروانہ

اس سے قبل سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ دیگر حکومتی شخصیات اس جانب متوجہ کرچکی تھیں کے رائے ونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے شرکاء جو کے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاوکا باعث بن رہے ہیں ۔

11:59 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔