اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی شاہی خاندان میں کورونا کا پھیلاؤ، شہلارضا نے شیعت نیوز کی خبرکی تصدیق کردی

اس خبر میں مزید کہاگیا تھا کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرجدہ کے قریب واقعہ جزیرے میں منتقل ہوگئے ہیں۔

شیعت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سعودی شاہی خاندان کے شہزادوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکا سبب امریکہ اور یورپ میں ان کی عیاشی کو قرار دے کر شیعت نیوز کی خبر کی تصدیق کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کےلاڈلے ملا عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار نے ایک مرتبہ پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کردیا

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر پیغا م میں کہا ہے کہ سعودی شاہی خاندان میں کورونا وائرس ان شہزادوں نے پہنچایا جویورپ اور امریکا سے عیاشیاں کرکے آئے انہیں قرنطینہ میں رکھے بغیر گھروں کو جانے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بہنوئی سید مہدی شاہ نے کورونا کےخلاف جنگ جیت لی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

واضح رہے کہ شیعت نیوز نے گذشتہ روز ہی ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق یہ خبر نشر کی تھی کہ فاحشہ عورت سے ناجائز تعلقات کے سبب 150 سعودی شاہی خاندان کے بعض شہزادے اور دیگر افراد کورونا وائرس میں مبتلاہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین نے 3ٹاپ ٹرینڈ سیٹ کرکےدنیابھرکی توجہ امام مہدی ؑکی جانب مبذول کروادی

اس خبر میں مزید کہاگیا تھا کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرجدہ کے قریب واقعہ جزیرے میں منتقل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج تمام عالم بشریت کو ایک منجی کی سخت ضرورت کا احساس ہے،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای

جبکہ سعودی شہر ریاض میں قائم اہم مساج پارلرز جو سعودی شہزادوں کی عیاشیوں کے لیے تھے انکو فوری بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر صحت نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب میں کرونا کہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button