اہم ترین خبریںپاکستان

ریاست کےلاڈلے ملا عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار نے ایک مرتبہ پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کردیا

دوسری جانب ریاست کے لاڈلے لال مسجد اسلام آباد پر قابض ملا عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار نے نا صرف نماز جمعہ کا انعقاد کیا بلکہ اعلان کیا کہ انکو ریاستی اداروں کی تائید حاصل ہے

شیعت نیوز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریاست کے لاڈلےداعشی سہولت کارمولوی عبد العزیز المعروف برقعہ والی سرکار کی جانب سے ریاستی رٹ چیلنج۔حکومتی پابندی کے باوجودلال مسجد میں نماز جمعہ کا انعقاد ۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بہنوئی سید مہدی شاہ نے کورونا کےخلاف جنگ جیت لی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے سبب ملک بھر کی مساجد و مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب علماء، ٹرسٹیز اور نمازیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس بھی عاشقان مہدیؑ کی خوشیوں کےآڑے ناآسکا، آن لائن جشن کی تقاریب کا انعقاد

دوسری جانب ریاست کے لاڈلے لال مسجد اسلام آباد پر قابض ملا عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار نے نا صرف نماز جمعہ کا انعقاد کیا بلکہ اعلان کیا کہ انکو ریاستی اداروں کی تائید حاصل ہے اور نمازیوں کو بار بار کہتے رہےکہ وہ خوفزدہ نہ پوں بلکہ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھیں اور ایک دوسرے کےساتھ پاؤں سے پاؤں ملا کے جماعت قائم کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: نیمہ شعبان میں ظہور امام زمان ؑ اور کورونا کے خاتمے کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں،علامہ ناصرعباس

واضح رہے کہ مولوی عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار کی جانب سے ریاستی احکامات کی دھجیاں اڑانے کی ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ وہابیوں کے آقا و مولا سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے نشر کی ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑے مراکز موجود ہیں جہاں سماجی فاصلوں کا بالکل خیال نہیں رکھا جارہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button