یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قومی خدمت کا ہے، علامہ سید حسن ظفرنقوی

10 اپریل, 2020 19:18

شیعت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشکل اور کٹھن وقت میں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا جائے کیونکہ زندہ قوموں کی یہی روش رہی ہے کہ وہ کٹھن حالات میں ثابت قدم رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تازہ اعداد وشمار،پاکستان میں کورونا وائرس سےاب تک 4601 افراد متاثر ، 66ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قومی خدمت کا ہے لہٰذا یہاں بسنے والے تمام طبقات اپنے اردگرد کے حالات اور واقعات پر نظر رکھیں اور انتشار اور افراتفری کی سیاست سے بچیں کیونکہ اس طرح ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خدا سے لو لگائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: الحمد اللہ، سکردو کے 62زائرین کورونا سے کلیئرقرار، گلگت کے بھی 4مریض صحت یاب

علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ دامن رسول (ص) اور آل محمد (ع) کے در سے وابستگی اختیار کی جائے اور کوشش کی جائے کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو تاکہ ہم ان نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفدکی وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات، زائرین کے مسائل پرگفتگو

انہوں نے حکومت سے بھی کہا کہ وہ اس پر آشوب اور سخت دور میں عوام کا خاص خیال رکھیں، خصوصاً غریب نادار مستحق افراد کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام ہو، عوام حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

1:38 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔