الحمد اللہ، سکردو کے 62زائرین کورونا سے کلیئرقرار، گلگت کے بھی 4مریض صحت یاب
ادھر گلگت میں کرونا کے مزید چار مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جی بی میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 110 ہے۔

شیعت نیوز: الحمد اللہ سکردو کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود 62 زائرین کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعدانہیں اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ جبکہ گلگت میں بھی کرونا کے مزید چار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی کاایم کیوایم کے فلاحی شعبےسے فوری پابندی ہٹانے کا مطالبہ
قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے زائرین میں 32 کا تعلق سکردو، 20 کا تعلق شگر، 7 کھرمنگ اور دو کا تعلق گانچھے سے ہے۔ جمعرات کے روز تمام زائرین اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفدکی وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات، زائرین کے مسائل پرگفتگو
ادھر گلگت میں کرونا کے مزید چار مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جی بی میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 110 ہے۔