عراق

عراق میں امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے ساتھ ہی داعش کا صفایا ہو جائیگا۔ حشد الشعبی

شیعت نیوز : عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کے اعلی عہدیدارعلی الحسینی نے عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کے طولانی ہونے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے ساتھ ہی اس ملک سے داعش کا صفایا ہو جائیگا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی الحسینی کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا عراق کی پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ ایسے میں سامنے آیا کہ جب امریکہ کے فوجی حشد الشعبی کے رہنماوں اور عراقی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی فوجی اڈے عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگئے

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائی اس ملک کی سلامتی کیلئے اہم نتائج کا سبب بنے گی۔

دوسری جانب امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجی عراق کے ابو غریب فوجی اڈے کو خالی کر رہے ہیں۔

فارس پریس نے روسیاالیوم ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی قیادت میں قائم داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ابوغریب فوجی چھاؤنی عراقی فوج کے حوالے کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے

امریکی دہشت گردوں نے ہفتے کو صوبہ الانبار کی الحبانیہ فوجی چھاؤنی خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر دی تھی۔ امریکہ حالیہ دنوں میں عراق کے کئی فوجی اڈے خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر چکا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں اپنے اڈوں پر ہونے والے مسلسل حملوں سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کے بعد امریکہ نے اپنے مختلف اڈے خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button