اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان قرنطینہ سینٹر سے 1160 زائرین کورونا ٹیسٹ منفی آنے پرگھر روانہ

جن افراد کی رپورٹ نیگیٹو آئے گی اُنہیں گھروں کے لیے روانہ کردیا جائے گا جبکہ جن افراد کی رپورٹ مثبت آئے گی انہیں مزید چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا

شیعت نیوز: ملتان قرنطینہ سینٹر میں گزشتہ پندرہ روز سے موجود 1260 افراد میں سے 1160 افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اپنے اپنے اضلاع روانہ کردیا گیا، صوبائی وزیر توانائی پنجاب اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے قافلوں کو روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اس وقت ملک میں “آپریشن ردالتعصب” کی سخت ضرورت ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

اس سے قبل قرنطینہ میں موجود افراد نے چودہ روز گزارنے کے بعد بھی گھروں کو روانہ نہ کرنے کے خلاف مرکزی دروازے پر دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہرتال بھی کی، جس کے بعد انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد اس شرط پر ان زائرین کو روانہ کیا گیا کہ روانگی سے پہلے تمام زائرین دوبارہ اپنے خون کا ٹیسٹ کرائیں گے جس کے بعد انہیں متعلقہ اضلاع بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : میں خواجہ آصف کو چھوڑوں گا نہیں، تعصب کو ہوا دینے پرقانونی کاروائی کروں گا،زلفی بخاری

ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک یہ افراد اپنے اپنے اضلاع کے قرنطینہ میں رہیں گے ، جن افراد کی رپورٹ نیگیٹو آئے گی اُنہیں گھروں کے لیے روانہ کردیا جائے گا جبکہ جن افراد کی رپورٹ مثبت آئے گی انہیں مزید چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ناجائز پابندیوں نے کورونا پر قابو پانے کے لئے ایران کی کوششوں کو روک دیا

آخری اطلاعات کے مطابق تمام افراد کو اپنے اپنے اضلاع کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت ملتان کے قرنطینہ میں صرف 92 افراد موجود ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button