دنیا

امریکہ میں کورونا کی تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7402 ہو گئی

شیعت نیوز : کورونا کی تباہی سے امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7402 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں امریکی تنصیبات ہمارے نشانے پر ہوں گی۔ ایران

امریکہ میں مسلسل تیسرے روز کورونا کی تباہی سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گيا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے تمام افراد کو اپنے منہ کو کپڑوں سے ڈھانپنے کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا کی تباہی کے نتیجے میں 2 لاکھ 77 ہزار 467 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتیں 7 ہزار 402 ہو چکی ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرائن کی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا جو ناکام ہوگئی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب وہ اس عہدے پر کسی با اعتماد شخص کو مقرر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button