اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ضروری اشیاء کی دستیابی اور فراہمی برقرار رکھنے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ،عمران خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے گزشتہ ماہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کوررونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے اشیائے ضروریات اور خورونوش کی کمی کے امکان سے خبردار کیا تھا۔

شیعت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کووڈ 19 کے باعث ملک میں عوام کی آمدورفت پر عائد پابندیوں کے دوران اشیائے ضروریات کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔وزیراعظم نے یہ بات نو تشکیل شدہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کہی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ضروری غذائی اشیاء کی دستیابی اور فراہمی برقرار رکھنے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے لوگوں میں بڑی تعدادمیں کورونا کے کیسزسامنے آئے ،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے گزشتہ ماہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کوررونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے اشیائے ضروریات اور خورونوش کی کمی کے امکان سے خبردار کیا تھا۔ تاہم اب تک کسی چیز کی قلت کی کوئی اطلاع نہیں کیوں کہ حکومت نے پابندی کے دوران اشیائے ضروریات کے تمام کاروبار کھلے رکھنے اور سامان بردار گاڑیوں کی آمدورفت جاری رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود خدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں کسی چیز کی کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کورونا سے اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار اور فرانس میں 5 ہزار تک پہنچ گئی

وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے ملک بھر میں کووِڈ 19 کو روکنے کے لیے فیصلوں کے موثر اطلاق پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے این سی او سی پر ہیلتھ منیجمنٹ، مالی اثرات، سماجی و خوراک کے تحفظ، اسٹرٹیجک رابطوں اور آگاہی کے علاوہ کووِڈ 19 کی تبدیل ہوتی صورتحال کے ساتھ ٹھوس اور بھرپور ردعمل کے لیے زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے زائرین کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 7اپریل کو وطن واپس لانے کا اعلان

کووِڈ 19 پر حکومت کے فوکل پرسن اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور این سی او سی کے ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ پلاننگ میجر جنرل آصف محمود گورایا نے وزیراعظم کو وبا کی صورتحال روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک خسرو بختیار، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button