دنیا

عالمی وبا کورونا سے اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار اور فرانس میں 5 ہزار تک پہنچ گئی

شیعت نیوز: عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد51 ہزار سے زیادہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب اس خطرناک بیماری سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے وزیر صحت اور موساد کے چیف بھی کورونا وائرس کا شکار

اسپین میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 932 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اسپین میں مجموعی طور پرکورونا وائرس سے اب تک 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپانوی وزارت صحت کے مطابق اسپین میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے اموات 900 سے زائد رہیں لیکن گزشتہ دن کے مقابلے میں اسپین میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ اسپین میں متاثر ہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی اموات کے اعتبار سے اسپین اٹلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات اب 5 ہزار 400 ہوگئی ہیں، حکام نے اس سے پہلے کہا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں جمعرات تک ملک بھر میں 4 ہزار 503 اموات ہوئی ہیں۔ تاہم اب وضاحت کی گئی ہے کہ مختلف نرسنگ ہومز میں 884 افراد بھی اسی بیماری سے دم توڑ چکے ہیں۔

فرانس میں 10لاکھ افراد کئیر ہومز میں رہتے ہیں اور کئیر سیکٹر نے تمام عملے کی ٹیسٹنگ کامطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button