ہنگو،دیوبندی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والےمزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمراویس کیانی کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ 6پازیٹیو کیسز کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شیعت نیوز: ہنگو میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آگئے، تمام متاثرہ افراد کا تعلق بھی دیوبندی تبلیغی جماعت سے ہے،متاثرہ مریضوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا۔ ضلع ہنگومیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے وزیر صحت اور موساد کے چیف بھی کورونا وائرس کا شکار
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمراویس کیانی نے کہاکہ 6 افراد کے اضافے کے بعد ہنگومیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ جنرل محمد باقری
اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمراویس کیانی کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ 6 پازیٹیو کیسزکے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن ، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری جاری
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز کے مطابق تمام متاثرہ مریضوں کا تعلق بھی تبلیغی جماعت سے ہے ۔جب کے ان تمام تبلیغی اراکین کا آبائی تعلق کراچی سے ہے ۔کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو تبلیغ مرکز سے ڈی ایچ کیو ہسپتال آئسولیشن وارڈز منتقل کیا گیا ہے۔
مماثل خبر
یہ خبرلازمی پڑھیں:سکھر ، 100ملکی وغیر ملکی دیوبندی تبلیغیوں کی موجودگی، تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا