ایران

ایران کے لئے عالمی جوہری توانائی کے ادارے کی طبی امداد

شیعت نیوز: ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارہ بہت جلد ایران کو کورونا وائرس فسٹ ٹسٹ ڈیواسز بھیجے گا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی کے ادارے کی طرف سے ان دو ڈیواسز کے علاوہ، ڈیواسز استعمال کرنے والوں کے لئے ذاتی تحفظ کا سامان، اسٹارٹ اپ اور انشانکن سازو سامان اور تین تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے تشخیصی کٹس بھی بھیجے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک بعض بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک نے طبی ساز و سامان بھیجنے یا کہ مالیاتی امداد کے ذریعے ایران کی کوویڈ-19 کے خلاف مقابلہ کرنے کی مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ جنرل محمد باقری

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ’’جوزف بورل‘‘ نے بھی اس سے پہلے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کو ادویات اور طبی امداد بھیجنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد 200 لاکھ یورو پر مشتمل ضروری مصنوعات کو ایران بھیجیں گے۔

دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس سے جنگی پیمانے پر نمٹنے کی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم میں ملک کی وزارت صحت کے کارکنوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نیز مختلف دیگر اداروں اور نالج بیسڈ کمپنیوں کے ساتھ ہی ملک کی مسلح افواج بھی شریک ہیں۔

متاثرین کے علاوہ ان سے رابطے میں رہے والوں کا پتہ لگانا، انہیں آئسولیشن میں رکھنا، متاثرین کا معقول علاج، جراثیمی اور بائیولوجیکل حملوں کی دفاعی مشقوں کے تحت پورے ملک کی سڑکوں، پارکوں، پبلک مقامات کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے چھڑکاؤ، کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور سوشل ڈسٹینس مینٹین رکھننے جیسی دیگر ضروری کاروائیاں، انسداد کورونا مہم میں شامل ہیں۔

ایران کی وزرات صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی دوپہر تک کورونا وائرس میں مبتلا پچاس ہزار چار سو اڑ‎ سٹھ افراد میں سے سولہ ہزار سات سو گیارہ افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جاچکے تھے۔ ایران کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک چھے کروڑ نوے لاکھ سے زائد کی اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کورونا وائرس کے خلاف کامیاب جہادی مہم کے دوران کورونا ٹیسٹ کٹ کی پیداوار میں بھی خود کفیل ہو چکا ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ علاقائی اور پڑوسی ملکوں کو بھی فراہم کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 50468 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3160 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 16711 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button