ایران

ایران کسی بھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ

شیعت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خبردار کہ جنگ کیلئے اُکسانے والے ایک بار پھر آپ کو دھوکہ نہ دیں؛ ایران کسی بھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تا ہم جنگ پسندوں کا متنبہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر جنگ کیلئے اُکسانے والوں کے دھوکہ میں نہ آؤ!

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے دوست ہیں لیکن پراکسی اہلکار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر نئے الزامات کا سلسلہ

ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ کے برعکس جو جھوٹ کہتا ہے، دھوکہ دیتا ہے، قتل کرتا ہے اور خفیہ طور پر سب کچھ کرتا ہے، ہم صرف اپنی سرزمین کے دفاع پر اقدامات اٹھاتے ہیں وہ بھی کھلی طور۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی جنگ کا آغاز کرنے والے نہیں تا ہم جنگ پر اکسانے والوں کا متنبہ کریں گے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے ایرانی سفارت کاروں کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کے رد عمل میں کہا ہے کہ کوئی امریکی جھوٹوں کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات کا کوئی حد نہیں ہے۔

تخت روانچی نے مزید کہا کہ ایک ایسے صورتحال میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کر رہی ہے تو امریکہ ایران مخالف امریکی معاشی دہشت گردی سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔

لیکن اب امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو ایرانی سفارت کاروں کے خلاف جھوٹے الزمات لگا رہے ہیں۔

یہ بات قال ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی سفارت کاروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے ان کو ترکی میں دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button