دنیا

امریکی کانگریس کا چین پر کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام

شیعت نیوز:امریکی کانگریس نے چین پر الزمات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے پھیلاؤ کی حد اور ووہان میں اموات کی تعداد کو مخفی رکھا ہے۔

امریکی کانگریس کے ارکان نے امریکی وزارت خارجہ سے چین کے اعداد و شمار اور معلومات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے وار، پنجاب میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی فہرستیں تیار کرنے حکم

امریکی کانگریس میں ریپبلکن نے وہائٹ ​​ہاؤس کو پیش کی گئی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے کورونا سے ہونے والی اموات اور کیسز کی تعداد غلط بتائی ہے، چین نے جان بوجھ کر نامکمل، جھوٹے اور جعلی اعداد و شمار رپورٹ کئے۔

انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر ری پبلکن سینیٹربن سیس نے کورونا سے چین میں اموات کی تعداد کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔ اور کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات چین سے زیادہ ہیں، بالکل غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس، اسرائیل میں ایک گھنٹے میں تین ہلاکتیں، کل تعداد 31 ہوگئی

ریپبلکن رکن مائیکل میک کیول نے کہا کہ چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ’’ قابل اعتبار شراکت دار نہیں‘‘۔ چین نے انسان سے انسان میں وائرس کی منتقلی کے بارے میں جھوٹ بولا۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چین نے 82 ہزار کے قریب کیس اور 3 ہزار 300 سے زائد اموات رپورٹ کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button