دنیا

نیتن یاہو کورونا میں مبتلا، موساد کا غنڈہ ٹیکس شروع

شیعت نیوز: صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کافی مقدار میں طبی وسائل جمع کرنے میں مصروف ہے۔

اسرائیلی نشریاتی کمیٹی نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ موساد نے طبی وسائل کی ایک گھیپ کا بندوبست کیا جس میں 27 وینٹی لیٹر مشینیں، 1 کروڑ ماسک اور دسیوں ہزار کورونا ٹیسٹ کٹ شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر طبی وسائل کی یہ دوسری کھیپ ہے جو اسرائیل پہنچی ہے۔

اس سے پہلے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ خلیج فارس کے ایک عرب ملک سے اسرائیل کو ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ کٹ ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ موساد کو کورونا ٹیسٹ کٹ متحدہ عرب امارات نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کا خوف، نیتن یاہو اور اس کے مقربین کو قرنطینہ بھیج دیا گیا

در ایں اثنا ہارٹس اخبار کے تجزیہ نگار جدعون لیوی نے لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے نام پر جو سخت اقدامات کئے ہیں اس سے اسرائیلیوں کو جہنم کی یاد آ گئی۔ انہوں نے لکھا کہ ایک دو دن کے اندر اسرائیل بھی فلسطین کے ان علاقوں جیسا ہو جائے گا جن کی اسرائیل نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے بعد حکومت نے یہودی ربیوں سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہودی مذہبی رہنما اور مشہور ربی حاییم کانیسپکی نے ایک مذہبی فتویٰ صادر کیا تھا جس میں یہودیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی آسمانی یا زمینی آزمائش کے وقت رجوع الی للہ کریں۔ دعائیہ تقریبات اور عبادات میں اضافہ کریں۔ یہودی معابد میں اپنی آمد کو یقینی بنائیں اور توراتی اور تلمودی تعلیمات پرعمل درآمد کریں۔

دوسری طرف اسرائیل کے مذہبی یہودیوں کے ایک گروپ’’ حریدی‘‘ کا موقف یہ ہے کہ اگر کوئی ایسی بیماری سامنے آئے جس میں جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ذریعے پھیلے تو ایسے موقعے پر اپنی صحت کو ہرچیز پرمقدم رکھنا چاہیے۔

اسرائیلی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کیا مگرحکومت یہودیوں کو مذہبی مراکز میں جانے اور سماجی فاصلے بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔ حریدیم گروپ کا موقف اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ گروپ صیہونی آباد کاروں کو کورونا کے دور میں اکھٹے ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700ہوگئی ہے۔ ان میں سے 79 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ اب تک 16 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button