اہم ترین خبریںپاکستان

رائےونڈتبلیغی مرکز کورونا کے پھیلاؤ کا گڑھ بن گیا،27مبلغین کورونا میں مبتلا

مشتبہ مبلغین کے ٹیسٹ کیئے گئے، 27مبلغین کورونا میں مبتلا،تبلیغی مرکز میں اب بھی 2ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔

شیعت نیوز: دیوبندی تبلیغی جماعت کا رائے ونڈ تبلیغی مرکز کورونا کے پھیلاؤ کا گڑھ بن گیا، 50مشتبہ مبلغین کے ٹیسٹ کیئے گئے، 27مبلغین کورونا میں مبتلا،تبلیغی مرکز میں اب بھی 2ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا دیوبندی تبلیغی مرکز رائے ونڈ اس وقت ملک بھرمیں کورونا وائرس پھیلانے کی فیکٹری بن چکا ہے، جیو نیوز کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں اس وقت بھی دوہزار سے زائد مبلغین موجود ہیں جن میں سے 50مشتبہ مبلغین کےٹیسٹ کیئے گئے ، ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق 27مبلغین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز لابی اور کالعدم وہابی جماعتوں کی تاریخی ذلت، ذلفی بخاری کے خلاف دائر عدالتی درخواست مسترد

دوسری جانب جی این این نیوز کے مطابق پنجاب کے ہی ضلع قصورمیں موجود ایک اور تبلیغی مرکز میں 10غیرملکیوں سمیت 47تبلیغیوں کو کورونا کے شبہ میں قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر ، 100ملکی وغیر ملکی دیوبندی تبلیغیوں کی موجودگی، تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا

جبکہ شیخوپورہ میں تبلیغی مشن پر آئے 45رکنی وفد کو تبلیغی مرکز المدینہ میں پہنچاکر قرنطین کردیا گیا ،واضح رہے کہ اس وقت ملک بھرمیں پھیلے ہوئے دیوبند ی تبلیغی جماعت کے اراکین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا موجب بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button