دنیا

کورونا وائرس سے ڈونلڈ ٹرمپ کا انکار امریکہ کو لے ڈوبا۔ اسپیکر نینسی پیلوسی

شیعت نیوز : امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کا انکار نہ کرتے تو آج امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑتا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حال یہ ہے کہ امریکہ میں اس قدر کورونا ٹیسٹ انجام نہیں پا رہے جتنے ٹیسٹ ہونے تھے اور کورونا میں مبتلا علاقوں کو درکار طبی سہولتوں کی فراہمی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔

اُدھر امریکہ میں الرجی اور متعدی امراض کے قومی مرکز کے سربراہ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا امریکہ میں ایک سے دو لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔ اس وقت امریکہ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زائد افراد کووڈ نائینٹین میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ دوہزار چار سو چوراسی امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وقت بدل گیا، ایران بمقابلہ ترقی یافتہ امریکہ اور یورپ

دوسری طرف امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 273 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2047 ہو گئی۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ منگل کو یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہو سکتا ہے۔اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاذ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے تعلق سے ٹرمپ انتظامیہ کے رویہ نے ملک بھر میں خاصی تشویش پیدا کر دی ہے جس کے سبب ملک کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button