اہم ترین خبریںپاکستان

مسلکی منافرت کافروغ کورونا کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج رکھتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پوری قوم کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔ اس کا مقابلہ ایک قوم بن کر کرنا ہو گا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سنگین ترین حالات کے دوران بھی ملک دشمن عناصر شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ مسلکی منافرت کافروغ کورونا کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج رکھتا ہے۔ کرونا وائرس کے نام پر فرقہ واریت کے زہرکو پھیلانے کی مذموم سازش کرونا کے خلاف اجتماعی جنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

انہوں نے کہا کہ مسلکی منافرت کافروغ کورونا کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج رکھتا ہے۔اس ناسور کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کورونا وائرس کی خبرکے ساتھ زائرین کا واویلا جس تسلسل سے جاری ہے وہ پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد اہل تشیع کی دل آزاری کا باعث ہی نہیں مختلف مسالک کے مابین نفاق پیدا کرنے کی منظم سازش بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز لابی اور کالعدم وہابی جماعتوں کی تاریخی ذلت، ذلفی بخاری کے خلاف دائر عدالتی درخواست مسترد

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ خود ساختہ پروپیگنڈے کے ذریعے ملک میں نفرتوں کو پروان چڑھانے والے کسی بھی طور پر اس ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔کورونا وائرس کے معاملے میں ذمہ دارانہ صحافتی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کو ان عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو سوشل میڈیا یا دیگر ذرائعوں سے زائرین کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس رہنما کی انتظامی قید میں تجدید، فلسطینی اسیرہ کا ملاقات سے انکار

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پوری قوم کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔ اس کا مقابلہ ایک قوم بن کر کرنا ہو گا ۔جو ملک دشمن قوتیں پاکستانی عوام کو نظریات اور عقیدے کی بنا پر تقسیم کرنے کا سنہری موقعہ سمجھ رہی ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ محفوظ پاکستان اور صحت مند عوام ہمارا اولین ہدف ہے جسے سازشوں کی نذر نہیں ہونے دیاجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button