اہم ترین خبریںپاکستان

ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

لیکن سعودی خوشنودی کی خاطر پاکستان نے وطن لوٹنے والےدس ہزار سے زائد عازمین عمر ہ میں سے کسی ایک کوبھی قرنطینہ میں منتقل نہیں کیا۔

شیعت نیوز: ترک حکومت کی جانب سے عمرے سے آئے دس ہزار عازمین عمرہ کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا لیکن سعودی خوشنودی کی خاطر پاکستان نے وطن لوٹنے والےدس ہزار سے زائد عازمین عمر ہ میں سے کسی ایک کوبھی قرنطینہ میں منتقل نہیں کیا۔

یہ وہ خبریں ہیں جو سعودی نواز میڈیا چھپا گیا اور سعودیہ سے واپس آئے عازمین عمرہ کے بجائے سارا زہر فقط ایران سے آنے والے زائرین کے خلاف اگلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز لابی اور کالعدم وہابی جماعتوں کی تاریخی ذلت، ذلفی بخاری کے خلاف دائر عدالتی درخواست مسترد

تفصیلات کے مطابق عمرہ کرکے ترکی واپس پہنچنے والے دس ہزار عازمین عمرہ کو حکومت نے قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا ہے اور ان کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔

ترکی میں سعودیہ عرب سے واپس آنے والے متعدد عازمین عمرہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث حکومت نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر ، 100ملکی وغیر ملکی دیوبندی تبلیغیوں کی موجودگی، تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا

دوسری جانب سےایران سے ہزاروں کی تعدادمیں زائرین زمینی راستے سے ترکی پہنچےمگر ترک میڈیا نے ایران سے آئےکسی ایک بھی زائرپر کورونا کے پھیلاؤ کا الزام عائد نہیں کیاالبتہ سعودیہ سے آنے والے عازمین عمرہ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام ضرور عائد کیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو ساتھیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرتبلیغی جماعت کی سرکاری عملے پر حملے کی کوشش

علاوہ ازیں ترکی سعودی عرب پر الزام لگا رہا ہے کہ سعودی عرب نے عمرہ کے زائرین میں کرونا کو دنیا سے چھپایا اور اس وقت عالم اسلام کو مشکل میں ڈال دیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button