اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے جوان کورونا سے بچاؤکیلئےاسپرے مہم میں مصروف ہیں، محمد عباس

کورونا وائرس کی عالمی وباء نے دنیا میں بھر میں ہزاروں جانیں لی ہیں اور اب اس نے اپنے پنجے پاکستان میں بھی گاڑنا شروع کردیئے ہیں

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے دنیا میں بھر میں ہزاروں جانیں لی ہیں اور اب اس نے اپنے پنجے پاکستان میں بھی گاڑنا شروع کردیئے ہیں، لہذا ہمیں اس وباء کا مقابلہ بحیثیت قوم متحد ہوکر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ شعبان میں پرودگار عالم نے عالم بشریت کے لئے انمول نعمتیں آئمہ معصومین (ع)کی صورت میں عطا کیں، علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا کہنا تھا کہ تفتان سے آئے ہوئے زائرین پر کورونا وائرس کو لے کر جو سیاسی محاذ گرم کیا گیا یہ انتہائی غلط رویہ ہے اور یہ رویہ حکومت کو اداروں کو اور میڈیا کو ترک کرنا ہوگا، حکومت کو اور اداروں کو چاہیئے کہ زائرین کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک بھرمیں راشن کی تقسیم اور دیگر رفاہی سرگرمیاں جاری

محمد عباس نے آئی ایس او کی جانب سے انسداد کورونا وائرس کے لئے چلائے جانے والی خدمت مہم سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ کراچی کے 15 سے زائد مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مقابلے میں سعودی پائلٹوں کو رہاکرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصار اللہ

محمد عباس نے عوام سے اپیل کی اپنی جان کی حفاظت کریں اور دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں نہ ڈالیں، جس طرح رینجرز، پولیس، فوج اور ڈاکٹر اس وقت اس وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، اسی طرح امامیہ اسکاؤٹس کے جوان بھی اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر اداروں اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ محاذوں پر موجود ہیں۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: پاکستان، کورونا اور شیعہ زائرین قرنطینہ یا پھر قرون وسطی کا عقوبت خانہ

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button