یمن

یمن پر سعودی اتحاد کے پھر حملے،سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا

شیعت نیوز : یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر توپوں کے گولے داغے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارجین اوراس کے آلہ کاروں نے کل رات الحدیدہ صوبے کے الحالی علاقے پر درجنوں گولے داغے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے حملے میں ایک ہی گھر کے 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ صنعاء اور ریاض کے مابین 18 دسمبر 2018 میں الحدیدہ میں جنگ بندی ہو گئی تھی تاہم سعودی اتحاد اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جارحیت کا خاتمہ،یمن بحران کا واحد حل ہے۔ ضیف الله الشامی

یمن پر سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی اوردسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا ۔ پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے سعودی جنگی اتحاد کے جنگی طیاروں کو مار بھگایا ہے۔

صنعا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا۔

انہوں نے بتایا کہ یمن کا ایئر ڈیفنس سسٹم ملکی فضاؤں میں دشمن کے طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button