دنیا

کورونا وائرس کے نتیجے میں جانی نقصان کا زیادہ خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ

شیعت نیوز : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلحانہ تصادم اور جنگ کے شکار علاقے وہ علاقے ہیں جنہیں کورونا وائرس کے نتیجے میں جانی نقصان کا زیادہ خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا کو لگام لگانے کے لئے عالمی سطح پر بالخصوص نادار ممالک میں اتحاد و ہمدلی پیدا نہ ہوئی تو دسیوں لاکھ لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ کووڈ نائینٹین نامی اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز دوہزار انیس کے آخر میں ہوا اور اس وقت یہ وبا دنیا کے ایک سو پچانوے سے زائد ممالک میں سرایت کر چکی ہے جس میں اب تک تین لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد افراد مبتلا ہو چکے ہیں۔ مبتلا افراد میں سے تقریبا ایک لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ سولہ ہزار سے زائد بیماروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس برطانیہ کے شاہی محل تک پہنچ گیا، جنگی بیڑا فرار

دریں اثنا اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 600 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد6000 سے زائد ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک23ڈاکٹرز بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر اسپین میں بھی کورونا وائرس نے 435 زندگیاں چھین لیں، اب تک 2000 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

دوسری طرف اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین، اٹلی کے بعد امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک قرار

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا میں لاک ڈاؤن اور خود آئسولیشن جارہی ہے، وہیں اس کی وجہ سے صحت کے شعبے میں انسانی المیہ جنم لیتا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے ایک اسپتال میں کورونا جیسے مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوریڈور میں لیٹے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین میں آج 462 نئے کیسز کے بعد وہاں مارے جانے والے افراد کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائد جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متاثرین افراد کی تعداد3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button