مشرق وسطی

عالمی برادری، اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔ عرب لیگ

شیعت نیوز: عرب لیگ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔

عرب لیگ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے نتیجے میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں غیرانسانی ماحول میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 640زائرین کوروناوائرس سے کلیئر قرار، گھروں کو روانہ

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کورونا کی وباء سے خطرہ ہے۔

اس وباء سے بچانے کے لیے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ،احتیاط نیک عمل اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل نا کرنا گناہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

خیال ہے کہ عرب لیگ کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی جیلوں میں قید چار فلسطینیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ وائرس انہیں ایک اسرائیلی تفیش کار کے ذریعے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کورونا مخالف عالمی جنگ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد جواد ظریف

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معان برائے فلسطینی امور سعید ابو علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ان کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی انسانی حقوق اور بنیادی قوانین کا تقاضا ہے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے گرفتار تمام فلسطینی قیدیوں کو فورا رہا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں چھ ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں۔ ان میں 50 خواتین، 350 بچے اور سیکڑوں انتظامی قیدی ہیں۔ ڈیڑھ ہزار کے قریب فلسطینی قیدی مختلف امراض کا شکار ہیں۔بڑھنے کے بعد اسے علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button