دنیا

کورونا وائرس برطانیہ کے شاہی محل تک پہنچ گیا، جنگی بیڑا فرار

شیعت نیوز: کورونا وائرس کی برطانیہ کے شاہی محل میں آمد کی خبر کے بعد ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا ہے۔ آبنائے ہرمز سے برطانوی جنگی بیڑا فرارہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرنے والے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس وبا سے بچاؤ کے پیش نظر شاہی محل بکنگھم پیلیس چھوڑ کر ونڈسر کیسل منتقل ہو گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق شاہی ملازم میں کورونا کی تصدیق ہونے تک ملکہ الزبتھ شاہی محل میں ہی موجود تھیں جبکہ ملازم میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ونڈسر منتقل ہوئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

شاہی محل کے مطابق 93 سالہ ملکہ الزبتھ بالکل صحت یاب ہیں جبکہ انہوں نے دوسرے پیلیس جانے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی محل میں تقریباً 500 کے قریب ملازم موجود ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کانام اور شناخت نہیں بتائی گئی ہے ، شاہی محل کے ترجمان کے مطابق متاثرہ ملازم نے گزشتہ ہفتوں میں جس سے بھی ملاقات کی تھی سب نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری طرف برطانوی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے اپنے جنگی بیڑے کے نکلنے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جنگی بیڑا سات مہینے پہلے خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں آیا تھا۔

نیوز ویب سائٹ فورسز نیٹ نے اعلان کیا ہے کہ سات مہینہ پہلے آبنائے ہرمز میں برطانوی جنگی بیڑوں کی ٹیم میں شامل جنگی بیڑا ايچ ایم ایس ڈیفنڈر، برطانوی بحریہ کی چھاؤنی پورٹ اسمتھ واپس لوٹ گیا ہے۔

اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ جنگی بیڑا تعینات ہوا ہے تب سے اس نے 38 تجارتی کشتیوں کو اسکورٹ کیا ہے۔

برطانیہ کے بحری حکام کا کہنا تھا کہ یہ جنگی بیڑا شروع میں مشرق بعید میں تعینات تھا تاہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اسے علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button