اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان قرنطینہ سینٹر میں زائرین کی انتظامی شکایات کا فوری اذالہ کیا جائے،علامہ اقتدارنقوی

علامہ اقتدا رحسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان قرنطینہ سینٹر زائرین کی جانب سے انتظامی معاملات پر شکایات موصول ہورہی ہیں جن کا ازالہ فوری طور پر ضروری ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور زائرین کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے علامہ اقتدار حسین نقوی کو ملتان قرنطینہ سینٹر میں زائرین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی موجودہ بحرانی کیفیت میں حکومت عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدا رحسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان قرنطینہ سینٹر زائرین کی جانب سے انتظامی معاملات پر شکایات موصول ہورہی ہیں جن کا ازالہ فوری طور پر ضروری ہے، علامہ اقتدار نقوی نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں بعض فلیٹس میں صفائی کا ناقص انتظام ہے جسے فوری طور پر بہتر بنایا جائے، بعض فلیٹس میں بجلی غائب جس کی وجہ زائرین اور خاص طور پر فیملیز کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی وپولیس انتظامیہ کا علماورضاکاروں کوباہر نکالنے پر سکھرقرنطینہ میں زائرین کااحتجاج

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان کا کہنا تھا کہ آج پہلا دن تھا ہم ان مشکلات کو دور کررہے ہیں انشاء اللہ کل تک ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے زائرین سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور جو اصول و ضوابط بنائے گئے ہیں اُن پر عملدرآمد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button