اہم ترین خبریںپاکستان

1270زائرین ملتان میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے استقبال

زائرین کو ملتان پہنچنے پر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او ملتان زبیردریشک نے خوش آمدید کہا۔

شیعت نیوز: زائرین امام حسین ؑ اور امام رضا ؑ کے 1270 مسافروں پر مشتمل قافلے کو 33بسوں کے ذریعےتفتان بارڈر سے ملتان میں قائم کردہ قرنطینہ سینٹر میں پہنچا دیا گیا، زائرین کو ملتان پہنچنے پر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او ملتان زبیردریشک نے خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

زائرین کی رجسٹریشن کے بعد کمروں کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے اور ناشتہ بھی فراہم کردیاگیا، 1270زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ قبل ازیں زائرین کے قرنطینہ سینٹر پہنچنے پر ضلعی حکومت کی جانب سے خیرمقدم اور خوش آمدید کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی غفلت اور نا اہلی کے سبب تفتان بارڈر پر درجنوں زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ، اہم رپورٹ

ڈپٹی کمشنر ملتان زائرین میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں سے ناشتہ بھی دیا، ڈی سی ملتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زائرین بھائیوں کو اولیاء کے شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناشتے، دوپہر اور شام کے کھانے کا اہتمام کیا گیا، ابتدائی چیک اپ کے بعد مرحلہ وار اسکریننگ ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کے انتظامات ہی نہیں تھے، علامہ ساجد نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: ہم سب ایک قوم بن کر کرونا کی وبا کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

 

متعلقہ مضامین

Back to top button