مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کو بھاری جرمانوں کی دھمکی

شیعت نیوز: صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کےلیے آمد پرانہیں جرمانے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نمازیوں سےکہا گیا ہے کہ انہوں نے نمازوں کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت جاری رکھی تو انہیں بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسجد میں ایک ساتھ 10 فلسطینیوں کو دیکھا گیا تو انہیں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی برادری فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ حماس

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پرموجود اہلکاروں نے نمازیوں کو گھنٹوں راستے میں کھڑے رکھ کر ان کی شناخت پریڈ کی۔

صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصٰی میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس کے بعد ان کی شناخت پریڈ کے دوران انہیں دھمکی دی گئی کہ اگرانہوں نے مسجد میں داخل ہو کر نماز ادا کرنے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل: کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

ادھر ایک دوسرے سیاق میں مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے فلسطینی نمازیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حکام کی طرف سےعائد کردہ پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر محکمہ اوقاف کی طرف سے دی جانےوالی ہدایات پرعمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے القدس کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کوروناکےخطرے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کے صحن میں جمع ہو کرنمازیں ادا کریں۔ اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں سے بھی خالی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button