دنیا

اسرائیل: کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

شیعت نیوز: اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکوڈ کے رکن کنیسٹ اور پارٹی کے چیئرمین میکی زوھار نے وادی اردن، شمالی بحر مردار، الخلیل کے صحرائی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے اور فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخباریسرائیل ھیوم بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل کی سیاسی جماعت’’کاحول لاوان‘‘ جس کی قیادت سابق آرمی چیف بینی گینٹز کررہے ہیں ان بلوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی برادری فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ حماس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے سینچری ڈیل کے اعلان کے بعد بینی گینٹز نے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کی حمایت کی تھی۔

آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت یسرائیل بیتونو متعدد بار کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

لائبرمین نے اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا بل اس وقت پیش کیا جب غرب اردن میں ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں روزانہ 3200 افراد کے کورونا کا شکار ہو نے کا شدید خطرہ موجود ہے۔ نفتالی بینیٹ

دوسر طرف اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اس وباء کی روک تھام کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے قوی امکانات موجود ہیں۔ حکومت اس لاک ڈاؤن کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کرفیو نافذ ہونے کی صورت میں شہروں اور قصبوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا۔ اہم شعبوں، علاج معالجے یا خوراک کےشعبے کے افراد کام جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی ریاست میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 427 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button