ایران

عالمی برادری امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لیں۔ ظریف

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی غیر قانونی پابندیوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری کو ان پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی پانبدیوں کی وجہ سے ایران میں کوویڈ-19 کے خلاف معاشی وسائل ختم ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی اس عالمی بحران سے نمٹنے کیلئے ہماری صلاحیتوں اور کوششوں کو بہت بڑا نقصان پہنچا گیا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ امریکیوں نے حقیقی معنوں میں معصوم انسانوں کا قتل کر رہے ہیں لہٰذا خاموش بیٹھ کر ان کا نظارہ کرنا، غیر اخلاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے کبھی کسی کو مستقبل کے امریکی غضب سے نہیں بچایا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سب کو امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

ظریف نے ہفتہ کے روز بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کی تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی طبی دہشت گردی کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کا اعلان ، ملک ميں 300 آرمی میڈیکل سینٹر قائم

واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اور انسانی سوز پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس طبی اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی حکام نے اس بات دعوی کیا ہے کہ طبی اور ادویات کے شعبے میں ایران کے خلاف پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ادویات کی منتقلی کیلئے بہت بڑی رکاوٹیں حائل کی ہیں جس کی وجہ سے ایرانی عوام کو بہت بڑے نقصان پہنچے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button