عراق

عراق :التاجی امریکی فوجی اڈے پر پھر شدید کتیوشا راکٹوں سے حملہ

شیعت نیوز: عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈہ التاجی بیس ایک مرتبہ پھر دسیوں کتیوشا راکٹوں کا نشانہ بنی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع امریکی، برطانوی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کی اقامت گاہ التاجی بیس پر ایک مرتبہ پھر کم از کم 15 کیتوشا راکٹس فائر کئے گئے ہیں تاہم امریکی فوج کی طرف سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کا حکومت سے امریکی جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

عراقی و بین الاقوامی میڈیا میں التاجی بیس پر تازہ داغے گئے کتیوشا راکٹوں کی تعداد 15 سے 20 بتائی جا رہی ہے۔ التاجی بیس پر موجود امریکیوں کا کہنا ہے کہ حملہ التاجی کے اطراف سے ہی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری، 3 افراد شہید اور 7 زخمی

بغداد کے شمال میں 85 کلومیٹرز کے فاصلے پر واقع قابض امریکی فوجیوں کا التاجی بیس نامی فوجی اڈہ قبل ازیں بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بھی 16 کتیوشا راکٹوں کا نشانہ بنا تھا جس میں 2 امریکی اور 1 برطانوی فوجی ہلاک جبکہ دوسرے 12 امریکی فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حشدالشعبی پر امریکی حملہ عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہے۔ محمد الحلبوسی

امریکی وزارت دفاع نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب التاجی پر ہوئے نامعلوم راکٹ حملے کی ذمہ داری عراقی مزاحمتی فورسز پر ڈالتے ہوئے جمعے کے روز عراق کے اندر مزاحمتی فورسز، فوج، پولیس اور عام شہریوں کے مراکز کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس کو عراقی حکومت سمیت تمام سیاسی قیادت نے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر شکایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button