اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل رحیم یارخان کا اتحاد ، مل کر جدوجہدکا عزم

پورے ضلع میں دونوں تنظیمیں مل کر ملت تشیع کی ہر طرح سے خدمت کو اپنا اپنا فرض سمجھتےہوئے قوم و ملت کے ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہونگی اور انکے مساٸل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگی

شیعت نیوز: ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل رحیم یارخان کا اتحاد ، ملک کر جدوجہد کا عزم ،مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل ضلع رحیم یار خان کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے قومی امور پر ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس حیدری ٹرسٹ ضلع رحیم یار خان میں ہوا، جس کی میزبانی ایم ڈبلیو ایم اور صدارت ایس یو سی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید حسنین رضا نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مجاہد عباس نقوی، سید قیصر عباس شیرازی، تحصیل سیکریٹری جنرل سید اختر حسین شمسی سبزواری جبکہ ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید علمدار شاہ، سیکریٹری جنرل سید آصف نقوی اور غلام شبیر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں

اس موقع پر طے پایا کہ ضلع میں امن امان اور تمام مکتب فکر سے مل کر ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا، خاص کر کرونا واٸرس کی روک تمام اور ایران، عراق سے آنے والے زائرین کی نگرانی کے عمل کو آسان بنانا، حکومت کے ساتھ ملکر زاٸرین امام حسین علیہ سلام کو اپنے گھروں تک پہنچانے میں مدد کرنا، کانواۓ کے عمل کو بروقت اور آسان بنانااور ان لوگوں کا تعقب کرنا جو ملک اور قوم کے دشمن ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر خیموں اور عارضی قیام گاہوں میں موجود زائرین کسمپرسی کی حالت میں ہیں،علامہ عارف واحدی

پورے ضلع میں دونوں تنظیمیں مل کر ملت تشیع کی ہر طرح سے خدمت کو اپنا اپنا فرض سمجھتےہوئے قوم و ملت کے ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہونگی اور انکے مساٸل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگی اور بہت جلد دونوں جماعتوں کے رہنماء مل کر پورے ضلع کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص انتظامات کے باعث صحت مند زائرین کے بیمار پڑنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں،علامہ ناظرتقوی

سیدعلمدار شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل مل کر ملک اور قوم کے دشمنوں کو بے نقاب کریں گے، جبکہ سید حسنین رضا کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کا دشمن جس روپ میں بھی ہو ہم اسے برداشت نہیں کرینگے اور اب وقت ہے کہ تمام شیعہ قوم کے ذمہ دارن ملکر اپنے ان دشمنوں کا مقابلہ کریں جو ہماری صفوں میں گھس کر اپنے مفادات کیلیۓ قوم و ملت کا نقصان کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button