اہم ترین خبریںپاکستان

امام علی علیہ السلام کا دور حکومت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے قابل تقلید ہے ،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا طرز سیاست دنیا بھر کے سیاست دانوں کے لئے مشعل راہ ہے

شیعت نیوز: اصغریہ آرگنائزیشن یونٹ بنگل خان چانڈیو کے زیراہتمام ولادت امام علی ؑ  کے موقع پر جشن مولود کعبہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر انتظار مہدی زرداری برادر فتح علی باقری و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے سندھ میں داخلے کے خلاف دائر درخواست پر شیعہ علماءکونسل کے حق میں عدالت کا فیصلہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا طرز سیاست دنیا بھر کے سیاست دانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ نے سیرت انبیاء پر چلتے ہوئے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔ امام علی علیہ السلام کا دور حکومت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے مسائل کے حل کیلئے روایتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، علامہ ساجدنقوی

انہوں نےکہا کہ امام علی ؑ کا زھد و تقوی اور دنیا سے بے رغبتی حیرت انگیز ہے۔ آپ نے جن عظیم انسانوں کی تربیت کی وہ تاریخ بشریت کا ناز قرار پائے۔ مالک اشتر میثم تمار عمار یاسر جیسے سرفروش مجاہد اور قابل فخر کردار کہ جن پر بشریت کو ناز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دین و دنیا کے علوم حاصل کرنیوالے حضرت علیؑ شیر خدا کے طریق پر ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

تقریب جشن مولود کعبہ کے موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کوئز مقابلہ میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں یوسی بافو کے چیئرمین رئیس نثار علی چانڈیو، علامہ سرفراز مہدی چانڈیو و دیگر شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button