یمن

یمنی فوج نے صوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

شیعت نیوز: یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحین کا ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الفازہ میں سعودی اتحاد کے ڈرون طیارہ مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ اور محاصرے کے ہوتے ہوئے مذاکرات ناممکن ہیں۔ ترجمان انصار اللہ

5 فروری کو بھی یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ’’التحیتا‘‘ میں سعودی اتحاد کے ڈرون کو تباہ کر دیا تھا۔

دوسری طرف سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کے فوجی ذرائع نے اتوار کو اعلان کیا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو پچپن مرتبہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر میزائل اور مارٹرگولوں سے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صوبہ الجوف میں انصار اللہ کے مجاہدین کی کارروائیاں جاری

تیرہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے اسٹاک ہوم مذاکرات میں، الحدیدہ میں جنگ بندی کو لے کر یمنی اور سعودی فریقوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا جس پر اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے عملدرآمد شروع ہوا مگر سعودی عرب روزانہ کی بنیادوں پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ الحدیدہ جنگ اور محاصرے کے شکار یمنی عوام تک انسانی امداد پہنچانے کا واحد راستہ شمار ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اپنے مغربی اور عرب اتحادیوں کی حمایت کے سائے میں یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے وحشیانہ اور بہیمانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ اس وقت یمن کو سعودی جنگ کے نتیجے میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button