اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی نے دیالہ صوبے میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے

شیعت نیوز: عراق میں عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دیالہ صوبے میں داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

عراقی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دیالہ صوبے کے محمد عباس نامی علاقے کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کے ان کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران عراق کی حشد الشعبی کے جوانوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی مطالبہ رد کردیا

اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا ہے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی ملک کو داعش سے پوری طرح پاک کرنے کے لئے ملک گیر سرچ آپریشن میں مصروف ہے لیکن اس کو اس آپریشن میں امریکی دہشت گردوں کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقتدار کا نشہ، محمد بن سلمان نے مزید 20 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

سپاہ قدس کمانڈر اور سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کے کاررواں پر امریکی دہشت گردوں کے حملے کے بعد عراقی پارلیمنٹ ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کے انخلا کا بل پاس کرچکی ہے اور عراقی عوام اور حکام امریکہ سے اپنے دہشت گردوں کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button