اہم ترین خبریںسعودی عرب

اقتدار کا نشہ، محمد بن سلمان نے مزید 20 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

شیعت نیوز: سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کی گرفتاری کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20 قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادھرشاہی خاندان کو پیغام جاری کیاگیا ہے جس میں ولی عہد محمد بن سلمان کی اطاعت کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی شہزادوں کی گرفتاری اسی سلسلے کی کڑی ہے ادھر سعودی عرب نے کوروناو ائرس کو بہانہ بنا کر قطیف صوبہ کو لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے مزید 20 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقتدار کی ہوس، محمد بن سلمان نے اپنے ہی سگے چچا سمیت تین شاہی حکام کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمدبن سلمان کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر سعودی شہزادوں پر بغاوت کا الزام ہے۔

دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے پر شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ادھرشاہی فرمان میں شاہی خاندان کے افراد کو ولی عہد محمد بن سلمان کی اطاعت کرنے کا حکم بھی جاری کیاگیاہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان اپنے باپ شاہ سلمان کی زندگی میں ہی اپنی بادشاہت کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنے مخالف شہزادوں کو بے دردی اور بے رحمی سے کچلنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں چار اہم شہزادوں کی گرفتاری کو سب سے پہلے مغربی میڈیا نے کوریج دی ہے۔ یہ چاروں شہزادے موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کے سخت حریف و رقیب سمجھے جاتے ہیں۔

لہٰذا اُن کی گرفتاری کے فوراً بعد یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ اصل موضوع سلمان بن عبدالعزیز کی جانشینی کا ہے۔ کہیں کہیں سے یہ افواہیں بھی منظر عام پر آئی ہیں کہ شاہ سلمان بھی اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

اس افواہ کی اہمیت اس لیے قابلِ توجہ نہیں کہ آل سعود کے محلات سے کسی بھی وقت شاہ سلمان کی ہلاکت کی خبر آ سکتی ہے۔ اصل مسئلہ شاہ سلمان کی ہلاکت کے اعلان سے پہلے کے بعض پیشگی امور کی انجام دہی کی ہے۔ شاہ سلمان نے اس وقت تقریباً تمام اختیارات اپنے فرزند بن سلمان کو دے رکھے ہیں۔

اُن کی اور بن سلمان کی یہی خواہش ہے کہ مستقبل قریب میں اقتدار کی منتقلی میں ہنگامہ نہ ہو۔ لہٰذا اس کی پیش بندی کے لیے بن سلمان اور شاہ سلمان نے کافی عرصے منصوبہ بندی شروع کر رکھی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت دو طرح کی جنگ جاری ہے۔ ایک جنگ شیخ اور شاہ کی جنگ ہے اور دوسری شاہی درباروں میں شہزادوں کی محلاتی جنگ ہے۔ ان دونوں جنگوں کے اصل ذمہ دار بن سلمان ہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button