ایران

ایرانی وزیر خارجہ کی ایران مخالف امریکی پابندیوں پر شدید تنقید

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران مخالف امریکی پابندیوں کا بدستور نفاذ کی شدید تنقید کی۔

محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر ایران مخالف امریکی غیرقانونی پابندیوں کو سخت کردیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے وسائل کا ختم کرنا ہے جبکہ ہمارے شہری اس بیماری سے دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا، اس سے اور زیادہ امریکی مظالم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی اور یہ ایک ایسا وقت ہے جب امریکی طبی دہشت گردی امریکی معیشتی دہشت گردی کی جگہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آ ہ! شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ ۔۔۔۔۔فراق کے 25برس

واضح رہے کہ امریکہ 5 مئی 2018 کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگئے اور اس کے بعد ایران کیخلاف شدید اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ وہ سوئس مالیاتی مکینزم کے ذریعے ایران کیلئے زراعتی مصنوعات اور ادویات کی لین دین کی فراہمی کی ہے جبکہ ایرانی محکمہ خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ اگر امریکہ کی نیت اچھی ہوتی تو اس کو میڈیا میں شائع نہیں کی تھی اور پروپیگنڈے کے درپے نہیں ہوتا حالانکہ وہ خود سوئس مالیاتی مکینزم کے نفاذ کی راہ میں بھی رکاوٹیں حائل کر رہا ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ ادویات اورخوراک کے شعبے میں ایران پر پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ اس نے عملی طور پر تمام لین دین کے طریقوں کوبند کیا ہے اور یہ عالمی عدالت انصاف کی رائے کے خلاف ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 145 افراد جاں بحق اور 1666 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button