اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت ابو طالب ؑ کے منکریا تو رسولؐ و آل رسولؑ سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں، علامہ نیاز نقوی

انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ مظلوم بھارتی مسلمانوں سے اظہار ِ ہمدردی کرے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدراور بزرگ عالم دین علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ حضرت ابوطالب کے احسانات اور کردار کا کوئی ذمہ دار مسلمان انکار نہیں کر سکتا، فقط شعب ابو طالبؑ کے ایام میں حضرت ابو طالبؑ کی قربانی کا احسان بھی مسلمان نہیں اتار سکتے، اپنے بیٹے علی ؑ کو رسول اکرم کے بستر پر سُلا کر رسول ِ خدا کی جان بچاتے، رسول اکرم جیسی عظیم ترین ہستی نے حضرت ابو طالبؑ کی انہی خدمات کی وجہ سے اُن کے انتقال کے سال کو “غم کا سال ” قرار دیا۔ افسوس کہ آج ایک جاہل مولوی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اِس عظیم چچا کے بارے خرافات بیان کرتا ہے۔ یہ دراصل یزیدی فکر کا تسلسل ہے۔ ایسے لوگ یا تو رسول و آل رسول سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا نےایک لمحے کیلئے بھی میرا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا، یافث نوید ہاشمی

انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ مظلوم بھارتی مسلمانوں سے اظہار ِ ہمدردی کرے۔ سعودی حکومت کی طرف سے قطیف کے 48 بے گناہ شیعوں کو قید اور موت کی سزاء قابل مذمت ہے۔ ایران سے پاکستان واپس آنیوالے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، کرونا وائرس کے بارے وزارت ِ صحت کی ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کیا جائے، دینی نکتہ نظر سے ڈاکٹروں اور ماہرین کی ہدایات پر عمل لازم ہے۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 رجب نویں تاجدار امامت حضرت امام محمد تقی ؑ کا یومِ ولادت ہے۔ 7 سال کی کم سنی میں امامت پر فائز ہوئے۔ 25 سال کی عمر میں شہید کیے گئے۔ مامون عباسی نے بدنیتی کی بنا پر اپنی بیٹی ام الفضل کی آپ سے شادی کرائی تاکہ اولاد ہونے کے بعد اس پر فخر کرے لیکن اس کی بیٹی لاولد ہی رہی۔ بیٹی دے کر رشتہ قائم کرنے سے عظمت و فضیلت حاصل نہیں ہوتی۔ کم عمری کے باوجود امام محمد تقی ؑ نے بہت سے علمی کمالات کا اظہار کیا۔ دیگر مکاتب کے بڑے علماء سے مناظرے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: تیونس میں امریکی سفارت خانے کے باہر خود کش دھماکہ ، 2 ہلاک

انہوں نے کہا کہ معروف عالم دین اکثم سے مشہور مناظرہ قابل ِ ذکر ہے جس میں حالت ِ احرام میں شکار کے بارے اس کے ایک سوال کی اِس قدر شِقیں بیان فرمائیں کہ وہ حیران و پریشان رہ گیا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ بھارت کے کشمیر اور دہلی میں ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ مظلوم بھارتی مسلمانوں سے اظہار ِ ہمدردی کرے۔ ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے واضح طور پر ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ایران اور ترکی کے علاوہ کسی مسلمان ملک کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ بھارتی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرے۔ حالیہ دنوں میں سعودی حکومت کی طرف سے قطیف کے 48بے گناہ شیعوں کو قید اور موت کی سزاء سنانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ آل سعود کے مظالم کا سعودی عرب کے شیعہ ایک عرصے سے شکار ہیں۔ گذشتہ 9 سال میں 133 شیعوں کو شہید اور 1000 کے قریب بے گناہوں کو جیل بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بازیابی کے بعد ملتان پہنچنے پر سابق مرکزی صدر آئی ا یس او یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کا شاندار استقبال

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے پاس اخراجات ختم ہو چکے ہیں۔ حکومت خصوصی پروازوں کے ذریعہ انہیں وطن واپس لائے اور طبی تحقیق و نگہداشت کے تقاضے پورے ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button