صوبہ ادلب میں جنگ بندی پر روسی صدر اور بشار الاسد کی گفتگو

شیعت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی جنگ بندی پر ٹیلی فونی گفتگو کی ۔
رپورٹ کے مطابق کرملین سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس کے صدر پوتین نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ادلب جنگ بندی سے متعلق ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شام: صوبہ ادلب میں ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک
واضح رہے کہ جمعرات کے روز روس کے صدر پوتین اور ترک صدر طیب اردوغان نے ہونے والی ملاقات میں شام کے علاقے ادلب میں جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ماسکو میں یہ ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی۔
ترکی نے اتوار کے روز سے شام کے شمالی علاقے ادلب میں بڑے پیمانے پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شامی سرزمین میں کارروائی شروع کی تھی جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : شام اور ترکی کے مابین موجودہ اختلافات غیر منطقی ہیں۔ شامی صدر
ادلب میں شام اوراس کے اتحادیوں کے دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کے خلاف فوجی آپریشن پر ترکی کا سخت اور منفی رد عمل سامنے آیا۔
واضح رہے کہ ترکی کا شمار شام میں دہشت گردوں کے حامی ممالک میں ہوتا ہے۔ ترکی کی فوج نے ادلب میں پچھلے ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور اس کی تنصیبات پر کئی بار حملے کئے تھے – اس وقت بھی صوبہ ادلب کے بعض علاقوں پر ترک فوج نے قبضہ کررکھا ہے۔