دنیا

تمام عالم اسلام کو جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام مبارک

شیعت نیوز: فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعات کی مناسبت سےدنیائے اسلام میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام دس رجب المرجب ایک سو پچانوے ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور اپنے پدر بزرگوار حضرت امام رضاعلیہ السلام کی شہادت کے بعد امامت کی ذمہ داری سنبھالی ۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف جاری شرمناک واقعات فوری روکے، آیت اللہ خامنہ ای

نویں امام اور آسمان عصمت و طہارت کے گیارہویں درخشاں ستارے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام 220 ہجری قمری کو حکام وقت کے جور و ستم کے تحت شہید ہوگئے اور امامت کی سنگین ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کندھوں پر آن پڑی۔

آپ کا اسم گرامی محمد، ابوجعفر کنیت، اور تقی علیہ السّلام وجوّاد علیہ السّلام دونوں مشہور لقب تھے- اسی لیے آپ امام محمد تقی علیہ السّلام کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں۔ چونکہ آپ سے پہلے حضرت امام محمد باقر علیہ السّلام کی کنیت ابو جعفر ہوچکی تھی اس لیے کتابوں میں آپ کو ابو جعفر ثانی اور دوسرے لقب کو سامنے رکھ کر حضرت جواّد بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے گرد طواف روک دیا

مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک اور اسی طرح قم اور تہران کو اسی مناسبت سے برقی قمقموں سے بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

کاظمین سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت میں شرکت کے لئے عراق کے دیگر شہروں سے ہزاروں زائرین کاظمین پہنچے ہیں۔ اسی مناسبت سے بھارت اور پاکستان میں بھی قصیدہ خوانی کی محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button