اہم ترین خبریںپاکستان

کرونا وائرس کےپیش نظر تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل باعث نقصان وقابل تشویش ہے، سید ذیشان حیدر شمسی

سید ذیشان حیدر شمسی نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے پورا سال غریب والدین اپنا پیٹ کاٹ کر اپنی اولاد کو تعلیم دلواتے ہیں

شیعت نیوز: کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر، امتحانات کے نزدیک مسلسل تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کے تعلیمی نقصان پر تشویش ہے، اِس کا مداوا ہونا چاہیئے، تاکہ طلباء کی سال بھر کی محنت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

سید ذیشان حیدر شمسی نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے پورا سال غریب والدین اپنا پیٹ کاٹ کر اپنی اولاد کو تعلیم دلواتے ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے مسلسل معطل ہونے سے طلباء کا بہت سا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمہ زہراؑ ہیں،فردوس اعوان

مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی نے کراچی کے کچھ کالجز میں کالج انتظامیہ کی طرف سے گھر بیٹھے طلباء کے لیے آن لائن لیکچرز دینے کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا یہ عمل قابل تحسین ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا اور اسے مزید موثر بنانا چاہیئے، تاکہ طالبعلم اور ان کے والدین کسی بھی قسم کی پریشانی اور نقصان سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال کاایران میں پھنسے زائرین کو حکومت کی جانب سےسہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارتشویش

انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ خدائے بزرگ و برتر پاکستان سمیت تمام ممالک کو کرونا وائرس کی آفت سے محفوظ رکھے اور وطن عزیز سمیت تمام ممالک کے متاثرین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button