مقبوضہ فلسطین

سینچری آف ڈیل منصوبے کے بعد فلسطینیوں پر صیہونی تشدد میں اضافہ

شیعت نیوز: جنوری کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مزعومہ سینچری آف ڈیل منصوبے کے اعلان کے بعد صیہونی ریاست اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ’’سینچری آف ڈیل ‘‘ اعلان کے بعد صیہونی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر 2 ہزار 869 حملے کیےگئے۔

گذشتہ ایک ماہ کے دوران صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں 7 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ 436 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر گرفتاریاں القدس اور غرب اردن کے علاقوں سے کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج نے 3 فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑکے لیے جگہ جگہ 346 ناکے ناکے لگائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں فلسطینیوں پر فائرنگ 176 واقعات پیش آئے جب کہ فروری میں 246 واقعات پیش آئے۔

فروری میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور جمعہ کی فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے روکنے کی کارروائیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں ۔ اسماعیل ہنیہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے 21 ایام میں 1702 صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔

فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ الخلیل میں 420، نابلس میں 399 اور القدس میں انسانی حقوق کی 355 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button