پاکستان کی اہم خبریں

وفاقی وزیر علی زیدی اور ایرانی سفیر کی ملاقات ، شپنگ سیکٹرمیں تعاون پر اتفاق

ملاقات میں علی زیدی نے ایران میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

شیعت نیوز:اسلام آباد میں متعین برادرپڑوسی ملک ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شپنگ سیکٹر میں ایران پاکستان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: میرا جسم میری مرضی کا گمراہ کن نعرہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

اس موقع پر ایرانی سفیر اور علی زیدی کےدرمیان ملاقات میں دونوں برادرملکوں کے درمیان وزیرِاعظم عمران خان کے دورے کے دوران جو معاہدے طے پائے، ان پر کام کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف جاری شرمناک واقعات فوری روکے، آیت اللہ خامنہ ای

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ بارڈر کے قریب امن و امان کی بہتر صورتحال یقینی بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال کاایران میں پھنسے زائرین کو حکومت کی جانب سےسہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارتشویش

ملاقات میں سمگلنگ کی روک تھام اور قانونی طریقے سے تجارتی اشیاء کی آمدورفت پر زور دیا گیا۔ زائرین کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام کیخلاف ایم ڈبلیوایم کل بروز جمعہ یوم احتجاج منائےگی،علامہ مقصودڈومکی

ملاقات میں علی زیدی نے ایران میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایرانی قوم کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button