مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج نے 3 فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف

شیعت نیوز: صیہونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر 3 فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ العیسویہ میں گولی لگنے سے فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیاگیا کہ 3 فلسطینی بچے اس وقت اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے جب وہ غزہ کی پٹی کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میں جبل العرمہ مقام پر اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر حملہ، 134 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کی طرف سے سول انتظامیہ کو بتایا گیا کہ 21جنوری کو تین فلسطینی لڑکے محمد ھانی ابو مندیل، سالم زوید نعامی اور محمود خالد سعید غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد سے باڑ عبور کر رہے تھے تو انہیں روکنے کے لیے گولیاں ماری گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینی بچوں کو غزہ کی سرحد پر 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی کوشش کے دوران شہید کردیا تھا۔

دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلعے میں العیسویہ بوائز ہائی سکول میں اسرائیلی پولیس فورس کے حملے میں سر پر ربڑ کی گولی لگنے سے فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلعے میں المدارس گلی آرام کے وقت العیسویہ سکول کے دروازے پر ہلہ بولا اور سکول کے صحن میں طلبا کے ہجوم پر ربڑ کے خول میں لپٹی چند دھاتی گولیاں برسائیں۔

حملے میں ایک پندرہ سالہ طالبعلم محمد عطیہ کا ہاتھ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button