مشرق وسطی

شامی فوج نے سراقب شہر میں 150 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

شیعت نیوز: شام کی فوج نے آج ادلب صوبے کے سراقب شہر میں تکفیری دہشت گرد گروہوں جبہت النصرہ اور اجناد القوقاز کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔

اسپوتنیک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے سراقب شہر میں تقریبا 150 تکفیری دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔ دہشت گرد آج ناکام حملے کے بعد سراقب شہر کے افس اورالنیرب علاقوں سے فرار کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان نے شام کی زمین پر ترکی کے قبضے اور جارحیت کی حمایت کردی

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں اور کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرالیا ہے۔ تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج سے مقابلے کے لیے ترکی نے امریکہ سے پیٹریاٹ میزائل مانگ لیے

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشت گردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button