مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں اور کسانوں پر حملہ

شیعت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح غزہ کی محصور پٹی میں فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں پر حملہ کر دیا۔ دوسری طرف الخلیل میں فوجی چوکی سے دو فلسطینی بچوں کو اغوا کر لیا۔

موقع پر موجود ایک مقامی شخص نے القدس پریس کو بتایا کہ چار اسرائیلی فوجی بلڈوزروں اور ایک کھدائی کرنے والی مشین نے غزہ کے سرحدی علاقوں خاص طور پر رفح میں النہضا کے مشرقی جانب دراندازی کی ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پھل دار باغات نیست ونابود کر ڈالے

انہوں نے کہا کہ بلڈوزرو اور کھدائی کرنے والی مشین نے علاقے میں کھدائی اور زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں القرارا قصبے میں کسانوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے ۔

اشک آور گیس کے حملے نے کسانوں کو اپنی زمینوں کو چھوڑنے اور علاقے سے دور جانے پر مجبور کر دیا۔

شمال مغربی غزہ میں بیت لاحیا قصبے کے کنارے پر اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے ماہی گیروں اور انکی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی ۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں فوجی چوکی سے دو فلسطینی بچوں کو اغوا کر لیا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ صیہونی فوج نے دو بچوں کو مسجد ابراہیمی کے قریب فوجی چوکی سے اغوا کر لیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ دونوں اسیران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button