اہم ترین خبریںپاکستان

احتجاج رنگ لےآیا، مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کی زائرین کو رہائش اورکھانے کی سہولیات کی فراہمی

واضح رہے کہ اس وقت سات ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایران میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں پاکستانی حکومت وطن عزیز میں داخل نہیں ہونے دے رہی ہے

شیعت نیوز: مشہد مقدس میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کے باہر پاکستان زائرین کے پرزوراحتجاج، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر زائرین کی داد رسی کے بعد برادر پروسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرمشہد مقدس میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے پروازیں بحال ہونے تک زائرین کیلئے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے شام کی زمین پر ترکی کے قبضے اور جارحیت کی حمایت کردی

پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مشہد مقدس میں 230 پاکستانی زائرین موجود ہیں اور انہیں ہوٹل میں رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان تمام شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کا انتظام کررہی ہے۔ تفتان بارڈر پر زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بارڈر کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ مقدس رجب برکتوں اور فضیلتوں کے ساتھ اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے،علامہ عون نقوی

جو زائرین مشہد میں ہیں ان کی مدد کے لئے مشہد مقدس میں موجود پاکستانی قونصلیٹ نے انتظامات کا آغاز کردیاہے جو پروازیں بحال ہونے تک جاری رہیں گے۔تمام پاکستانی شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے قونصلیٹ سے بھرپور تعاون کریں اور ملک کے عزت و وقار کو نقصان پہنچانے والے بیانات سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور طالبان کے درمیان دستخط شدہ کاغذ مجبوری کی دستاویز ہے،علامہ ساجدنقوی

واضح رہے کہ اس وقت سات ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایران میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں پاکستانی حکومت وطن عزیز میں داخل نہیں ہونے دے رہی ہے، زائرین نے ویزے کی معیادختم ہونے اور ذادراہ نا ہونے کے باعث مشہد میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button