ایران

تمام ممالک کو کورونا سے جان چھوڑانے کیلئے باہمی تعاون کرنا ہوگا۔ صدر روحانی

شیعت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے تو تمام ممالک اور حکومتوں کو اس بیماری سے جان چھوڑانے لڑنے کیلئے باہمی تعاون کرنا ہوگا۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز ہفتہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی فکر کریں۔ روحانی

انہوں نے قطری امیر کے حالیہ دورہ ایران کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات باہمی تعلقات کے مزید فروغ دینے میں موثر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی مسئلے(کورونا) کے جلد خاتمے کے لیے تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہوگا۔

روحانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے ایرانی وزارت صحت نےاس مرض پر قابو پانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوروناوائرس، ملت جعفریہ کا میڈیا ٹرائل بندکیا جائے، علامہ باقرعباس زیدی

روحانی نے باہمی اور علاقائی تعلقات کے فروغ کی ضررورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے ساتھ دونوں ممالک کی پروازیں معمول پر لا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک اس بیماری سے محفوظ نہیں ہوگا اسی لیے ہم سب کو اپنے تجربات اور سہولیات سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

اس موقع میں قطری امیر نے کہا کہ ہم اس وائرس سے لڑنے کے لیے ایران کو کوئی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button