تفتان بارڈر ، ایران سے واپس آنے والے 252زائرین کورونا وائرس سے پاک قرار
ایک مخصوص لابی نے ایسا تاثرقائم کرنے کی کوشش کی جیسے یہ مہلک مرض چین نہیں بلکہ ایران سے دنیابھرمیں پھیلا ہے ۔

شیعت نیوز: پاک ایران بارڈر تفتان پر زیارات مقامات مقدسہ ایران سے واپس آنے والے 252زائرین کی اسکریننگ مکمل کرکے انہیں کورونا وائرس سے کلیئرقراردے کر کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے ۔
لیویز حکام کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے ایران سے واپس آنے والے تمام زائرین کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تمام زائرین کو 15 دنوں سے پاکستان ہاؤس میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں، علامہ باقرعباس زیدی
ڈی ایچ او عبدالغنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات نئے آنے والے زائرین کو پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی 48 گھنٹے بعد اسکریننگ کی جائے گی۔دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت ساتویں روز بھی بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکام مسلمانوں کی جان ومال ومساجد کے تحفظ کو یقینی بنائے، علامہ ساجد علی نقوی
واضح رہے کہ برادر پڑوسی ملک ایران میں کورونا وائرس کے چند مشتبہ کیسز کے سامنے آنے کے بعد مغربی استعمار اور پاکستان میں موجود ایک مخصوص لابی نے ایسا تاثرقائم کرنے کی کوشش کی جیسے یہ مہلک مرض چین نہیں بلکہ ایران سے دنیابھرمیں پھیلا ہے ۔
دوسری جانب چند روز قبل زیارات کے بعد ایران سے واپس آنے والے کراچی کے رہائشی یحییٰ جعفری کو بھی پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض قرار دے کر کورونا وائرس کا سارا نزلہ ملت جعفریہ اور برادر پڑوسی ملک پر گرانے کی مذموم کوششیں کی جارہی تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: الحمد اللہ رپورٹس اطمینان بخش، زائر امام رضا ؑ یحییٰ جعفری اور انکے اہل خانہ کورونا وائرس سے محفوظ قرار
گذشتہ روز کراچی کے نجی آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز نے یحییٰ جعفری اور ان کے اہل خانہ کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹ کو منفی قرار دے کر انہیں کورونا وائرس سے پاک قرار دے دیا تھا۔