مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پابندیاں، 50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود کل جمعہ کو50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بربریت، 19 فلسطینیوں سے ان کی آنکھوں سے محروم کردیا۔

صیہونی فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔ فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اوّل آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے امام نے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ تاریخ کے خطرناک اور فیصلہ کن موڑ سے گذر رہی ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کےنمازیوں پر اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کی اور کہا کہ قبلہ اوّل صیہونی عدالتوں سے بالا تر ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کےمطابق کل علی الصباح 114 صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button