مشرق وسطی

شام کے صوبے قنیطرہ پر صیہونی ڈرون حملے میں شامی شہری شہید

شیعت نیوز: شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شامی شہری شہید ہو گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے نے شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقے حضر میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شخص شہید ہوگیا۔ قنیطرہ مقبوضہ گولان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دورہ بھارت پر مسلمانوں کا قتل عام بھارتی جمہوریت کے منہ پرتماچہ ہے، علامہ ساجد نقوی

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت شام کے جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں کے حوصلے بلند کرنے کے مقصد سے اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button